ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / غیرقانونی ماہی گیری کےالزام میں انڈونیشی حکومت نے کئے 81بحری جہاز تباہ

غیرقانونی ماہی گیری کےالزام میں انڈونیشی حکومت نے کئے 81بحری جہاز تباہ

Sun, 02 Apr 2017 17:58:30    S.O. News Service

کوالالمپور2اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انڈونیشیا کے سمندری نگرانی اور ماہی گیری کے محکمے نے غیرقانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے والے اکیاسی غیر ملکی بحری جہازوں کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ بحری جہاز انڈونیشی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے قبضے میں لیے گئے تھے۔ ان جہازوں کو بارہ مختلف مقامات پر بارود کے ساتھ تباہ کیا گیا۔ ایک ساحلی مقام ناتونا میں چھبیس بحری جہازوں کو تباہ کیا گیا۔ تباہ کیے گئے بحری جہازوں کا تعلق ویتنام، فلپائن، ملائیشیا اور تھائی لینڈ سے بتایا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے موجودہ صدر جوکو ویدودو کے دور میں غیر قانونی مچھلیاں پکڑنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اُن کے دورِ صدارت میں مجموعی طور پر 317 غیرملکی بحری جہازوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
 


Share: